Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کا نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جان شیر خان کا نام پی ایس اے ہال آف فیم میں شامل

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کا نام بھی شامل کرلیا گیاپاکستانی لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان کے ساتھ ملائشیا کی خاتون کھلاڑی نکول ڈیوڈ کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہےجان شیر خان اور نکول ڈیوڈ پی ایس اے اسکواش ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بالترتیب تیسرے اور چوتھے پلیئرز ہیں اس سے قبل پاکستان کے جہانگیر خان اور نیوزی لینڈ کی سوسین ڈیوائے کو یہ اعزاز مل چکا ہے، ہال آف فیم میں شامل دونوں مرد پلیئرز کا تعلق پاکستان سے ہےپاکستان کے لیجنڈ اسکواش پلیئر جان شیر خان نے ریکارڈ 8 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 6 مرتبہ برٹش اوپن کے ٹائٹل اپنے نام کیےجان شیر نے پروفیشنل کیرئیر میں سب سے زیادہ 118 فائنل کھیلے جبکہ ریکارڈ 99 ٹائٹلز جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ جان شیر خان کو 97 ماہ ورلڈ نمبر ون رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *