جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے 26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے وہی کام شروع کردیے ہیں جس سے ہم انہیں روک رہے تھےلودھراں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پردباؤ ڈالا گیا کہ ترمیمی بل جس پوزیشن میں ہے اسے ویسا ہی پاس کریں، لیکن ہم نے بل کی 56 شقوں میں سے 34 کٹوا دیں تھیں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے ایک مہینے تک مذاکرات کیے، پہلے وہ ہم سے مسودہ چھپاتے رہے جب ہم نے مسودہ دیکھا تو ہم نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کردیا
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر آج تک قانون سازی نہیں ہوسکی، وفاقی شریعت عدالت نے فیصلہ دیا تھا کہ معاشرے سے سود کا نطام کا خاتمہ کیا جائے، یکم جنوری 2028 سے ملک سے سود کا نظام ختم ہوجانا چاہیےمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی مدارس کے حوالے سے الیکشن سے پہلے ایک مسودے پر اتفاق ہوگیا تھا، مدارس دین کا مسئلہ ہے، قوم کی رہنمائی کرتا ہے، ہم اسے ختم نہیں ہونے دیں گے
26 ویں ترمیم کے بعد حکومت نے وہی کام شروع کردیے جس سے انہیں روک رہے تھا

Leave a Reply