Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وفد کے ہمراہ دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سمیت بورڈ حکام کی ٹیم دبئی سے واپس وطن پہنچ گئی پی سی بی ذرائع کے مطابق دبئی کے دورے کے موقع پر چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر کئی اہم ملاقاتیں کیں اور پاکستان نے آئی سی سی کو اپنی شرائط بھی پیش کردی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم، ہے جبکہ اب بھارت کے جواب کا انتظار ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں تعطیلات کی وجہ سے جواب آنے میں وقت لگ سکتا ہےوطن واپسی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتےاس سے قبل ہفتے کے روز دبئی میں بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہنا تھاکہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی پر یکطرفہ فیصلے نہیں کرنے دے گا، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گےان کا کہنا تھا کہ فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیے، ہم بھارت جائیں اور وہ نہ آئیں، یہ نہیں ہوسکتا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *