Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وفاقی وزیر پاور پاک، روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وفاقی وزیر پاور پاک، روس بین الحکومتی کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے ماسکو روانہ

وفاقی وزیر پاور اویس احمد لغاری پاک، روس بین الحکومتی کمیشن میں شرکت کیلئے تین روزہ سرکاری دورے پر ماسکو روانہ ہو گئےذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کمیشن اجلاس میں شرکت کیلئے پاور اور پیٹرولیم ڈویژنوں کے سیکرٹریز سمیت تجارت اور ریلوے اور سرکاری تیل اور گیس کمپنیوں کے اعلیٰ حکام پہلے ہی ماسکو پہنچ چکے ہیں کمیشن اجلاس میں ماہرین کی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے جبکہ پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگاوزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں توانائی، تجارت اور صنعتی شعبے سمیت ریلوے رابطوں کا فروغ زیر بحث آئے گاذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کے مستقبل کے لائحہ پر بھی بات چیت متوقع ہے، روس پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک اسٹریم گیس پائپ لائن پر پیشرفت رکی ہوئی ہےذرائع کا بتانا ہے کہ پاک اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کا پرانا معاہدہ نارتھ ساؤتھ پائپ لائن ہے اور یہ گیس پائپ لائن کراچی سے لاہور تک بننی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *