Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

وہ پرانے آئی فونز جن پر بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا

اگر آپ 10 یا 11 سال پرانے آئی فون کو استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے بدل لیں ، ورنہ بہت جلد واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق مئی 2025 سے چند پرانے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی جا رہی ہےخیال رہے کہ واٹس ایپ کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے اور رپورٹ کے مطابق چند پرانے آئی فون ماڈلز پر مئی 2025 سے واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگاابھی آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 12 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے
مگر بہت جلد آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کے ورژن والے آئی فون ماڈلز پر ہی واٹس ایپ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا اس تبدیلی سے آئی فون 5 ایس، آئی فون 6 اور آئی فون 6 پلس استعمال کرنے والے واٹس ایپ صارفین متاثر ہوں گے کیونکہ ان ماڈلز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کر دی جائے گی یہ ماڈلز ابھی آئی او ایس 12.5.7 ورژن پر کام کر رہے ہیں دیگر پرانے آئی فونز جیسے آئی فون 6 ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے آئی او ایس 15 یا اس کے بعد کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ میسجنگ ایپ کو استعمال کرسکیں ویسے ابھی بھی زیادہ تر آئی فونز میں آئی او ایس 15 یا اس کے بعد کے ورژن موجود ہے مگر ایسے پرانے فونز کی تعداد بھی کم نہیں جن میں پرانے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں اس سے قبل واٹس ایپ نے 24 اکتوبر 2022 کو آئی او ایس 10 اور 11 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کی تھی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *