Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سندھ رینجرز کے زیر استعمال میٹھارام ہاسٹل کی حیثیت سے متعلق محکمہ اوقاف سے رپورٹ طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سندھ رینجرز کے زیر استعمال میٹھارام ہاسٹل کی حیثیت سے متعلق محکمہ اوقاف سے رپورٹ طلب

کراچی- سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اوقاف سے رینجرز کے زیر استعمال میٹھارام ہاسٹل کی حیثیت سے متعلق رپورٹ طلب کرلی سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے لاپتا شہری کامران کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں رینجرز پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئےدوران سماعت جسٹس صلاح الدین نے سوال کیا کہ رینجرز کے زیر حراست افراد کو کہاں رکھتے ہیں؟ اس پر رینجرز پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سندھ حکومت نے میٹھارام ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا تھا، ملزمان کو وہیں رکھاجاتا ہےجسٹس صلاح الدین نے کہا کہ میٹھا رام نے تو تعلیمی مقصد کے لیے ہاسٹل بنوایا ہوگا، اب میٹھا رام کی روح بھی کیا سوچتی ہوگی؟ تعلیمی مقاصد کے لیئے بننے والی عمارت کو اسی مقصد کے لیے استعمال ہونا چاہیے؟ اس پر رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے عمارت کو بہت اچھی اور اصلی حالت میں رکھا ہوا ہے عدالت نے کہا کہ اب یہ عمارت حکومت کو دیں گے تو وہ بیچ دیں گے اس پر رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ بیچ تو نہیں سکتے البتہ من پسند لوگوں کو دے دیں گےبعد ازاں عدالت نے محکمہ اوقاف سے رینجرز کے زیر استعمال میٹھارام ہاسٹل کی حیثیت سے متعلق رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *