Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
احتجاج اور جلسوں پر پابندی کا صدارتی آرڈیننس، آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، تعلیمی ادارے بند، ٹریفک معطل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

احتجاج اور جلسوں پر پابندی کا صدارتی آرڈیننس، آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، تعلیمی ادارے بند، ٹریفک معطل

مظفرآباد- آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں احتجاج اور جلسے جلوس پر پابندیوں سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہےعوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مظفر آباد، میر پور، باغ، برنالہ اور اٹھ مقام اور نیلم سمیت وادی آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بازار، دکانیں، ہوٹل، ڈیری شاپس، ریستوران، میڈیکل اسٹور اور تعلیمی ادارے بند ہیں بین الاضلاعی اور پاکستان کے مختلف صوبوں کے لیے چلنے والی ٹریفک بھی معطل ہے، مضافاتی علاقوں میں بھی ہڑتال کی جا رہی ہے اور وہاں بھی تعلیمی ادارے بند اور ٹریفک معمول سے کم ہے
یاد رہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ایک ماہ قبل صدارتی آرڈیننس کے ذریعے احتجاجی جلسے، جلوس، مظاہروں پر پابندی لگائی تھی، صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 7 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے خلاف آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں شہری گرفتار ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی نے 5 دسمبر سے آزاد کشمیر میں غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی کال دی تھی عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے اعلانات آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کی جامعہ مساجد سے بھی کروائے گئے آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ ایک دن قبل صدارتی آرڈیننس کو عارضی طور پر معطل کر چکی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *