Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ائیر کوالٹی انڈیکس کا بتانا ہےکہ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا ہے اے کیو آئی کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپر انڈیکس خطرناک آلودگی ہے 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *