Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کر ڈالی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کر ڈالی

کراچی- لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ نے اپنے وکیل فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ کے توسط سے تحریری درخواست دائر کی جس میں عزیر بلوچ نے عدالت سے انوکھی فرمائش کردی ملزم عذیر بلوچ نے کہا کہ آپ سب جیل میں آکر خود دیکھیں میرے ساتھ کتنا ظلم ہو رہا ہے، ٹیلی ویژن دیا گیا ہے لیکن ٹی وی کیبل مہیا نہیں کی گئی، نہ میں نیوز چینلز دیکھ سکتا ہوں اور نہ ہی کسی قسم کا انٹرٹینمنٹ کا کوئی پروگرام دیکھ سکتا ہوں عذیر بلوچ نے درخواست میں کہا کہ مجھے جمعہ کی نماز تک مسجد میں ادا کرنے نہیں دی جاتی، نہ ہی ہفتے میں ایک دن اہلخانہ سے ملاقات کرائی جاتی ہے، جیل انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے وکیل صفائی فاروق حیدر جتوئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزم کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *