ماضی کی مقبول ترین بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی 25 برس بعد اپنے وطن بھارت پہنچیں جس کے بعد انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی جذباتی دکھائی دے رہی تھیں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا کلکرنی پر منشیات کیس کی ایف آئی آر درج تھی جسے ممبئی کی عدالت نے ناکافی ثبوت کی بنا کر بالآخر خارج کرکے اداکارہ کو کلین چٹ دے دی ممتا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں بتایا گیا کہ ‘میں 2000 میں اپنے ملک سے باہر گئی تھی، میں اس وقت بہت جذباتی ہوں اور مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں، جب میرا جہاز بھارت کی حدود میں داخل ہوا تو میں دائیں اور بائیں دیکھ رہی تھی ، میں نے اپنے ملک کو 24 سال بعد دیکھا جس کے بعد میری آنکھیں بھر آئیں
اداکارہ کی واپسی کی خبر پر ان کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیاممتا کلکرنی وطن واپس کیوں آئیں؟گفتگو میں ممتا کلکرنی نے بتایا کہ ‘میں 25 سال ہندوستان سے باہر رہی، اب کمبھ میلہ ہونے والا ہے اس لیے میں یہاں آئی ہوں لیکن فلم انڈسٹری میں واپسی میں دلچسپی نہیں ہے’انہوں نے کہا کہ ‘میں اپنی زندگی سے خوش ہوں، افواہیں ہیں کہ میں بگ باس کے لیے آئی ہوں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، جب میں نے 2000 میں ہندوستان چھوڑا تو اس وقت میں فلم انڈسٹری کی ٹاپ ایکٹر تھی، مجھے 43 فلموں کی آفرز تھیں، میں نے یہ سب چھوڑ دیا اور اب میں فلموں میں واپس نہیں آنا چاہتی’واضح رہے کہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 1990 کی دہائی کی مشہور فلموں ’کرن ارجن‘ اور ’بازی‘ میں زبردست اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی
ماضی کی معروف بالی وڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی 25 سال بعد بھارت واپسی کی وجہ سامنے آگئی

Leave a Reply