Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
لاہور ہائیکورٹ کا رات 8 بجے کے بعد مارکیٹیں کھلی رہنے پر اظہار ناراضگی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

لاہور ہائیکورٹ کا رات 8 بجے کے بعد مارکیٹیں کھلی رہنے پر اظہار ناراضگی

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مارکیٹیں اور باراز رات 8 بجے کے بعد بند نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی لاہور ہائیکورٹ نے پانی کا ضیاع روکنے کیلئے واٹر میٹر لگوانے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں اور رش ہے، سڑکوں کی ری الائنمنٹ کی جائے، اس سے ٹریفک کا رش نہیں ہو گا عدالت نے رات 8 بجے کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ اس کے علاوہ عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المیعاد پالیسی کے لیے تجاویز بھی مانگ لی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *