Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ناصر ادیب نے ریما خان کو فلم میں نہ لینے کی وجہ بتادی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ناصر ادیب نے ریما خان کو فلم میں نہ لینے کی وجہ بتادی

معروف مصنف ناصر ادیب نے اداکارہ ریما خان کو فلم میں کاسٹ نہ کرنے کی وجہ بتادی حال ہی میں ناصر ادیب نے ایک نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستان کی مشہور اداکارہ ریما خان کے بارے میں بات کی ناصر ادیب نے کہا کہ یونس ملک کو اپنی فلم کیلئے دو نئی اداکاراؤں کی ضرورت تھی جس پر ہمیں فلم کی کاسٹ کیلئے ریما خان کو دکھایا گیا، یونس اور مجھے ریما پسند نہیں آئی، ہم نے کوئی جواب نہیں دیا اور انہیں فلم میں لینے سے انکار کردیا انہوں نے کہا کہ مجھ سے یونس ملک نے پوچھا ریما کیوں پسند نہیں آئی؟ اس پر میں نے جواب دیا کہ جو مٹھاس اس کی زبان میں تھی وہ آنکھوں میں نظر نہیں آرہی تھی، اگر آرٹسٹ کی آنکھیں نہیں بولتیں تو آرٹسٹ بیکار ہے لیکن عزت اللہ نے دینی ہوتی ہے ریما انڈسٹری میں آئی اور وہ سپر ہٹ ہوگئی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *