Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پشاور ہائیکورٹ-سست انٹرنیٹ پر وزارت داخلہ اور وزارت آئی ٹی سے جواب طلب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پشاور ہائیکورٹ-سست انٹرنیٹ پر وزارت داخلہ اور وزارت آئی ٹی سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے انٹرنیٹ سروس کی سست روی پر وزارت داخلہ اور وزارت آئی ٹی سے جواب طلب کرلیا پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس کی سست روی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونےسے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور لوگوں کا کاروبار متاثرہورہا ہے
جسٹس وقار احمد نے سوال کیا کہ آپ کا مطلب ہےحکومت مان نہیں رہی کہ انٹرنیٹ سست کیا گیا ہے؟ اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ احتجاج کے وقت حکومت انٹرنیٹ کو ڈاؤن کرتی ہے اور پہلےسےکہتی بھی ہے بعد ازاں عدالت نے وزارت داخلہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو انٹرنیٹ کی سست رفتار سے متعلق تفصیل آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *