Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پہلے ڈرامے کیلئے لاکھوں کا قرضہ لیا اور والدہ کا زیور تک گروی رکھا-کاشف محمود – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پہلے ڈرامے کیلئے لاکھوں کا قرضہ لیا اور والدہ کا زیور تک گروی رکھا-کاشف محمود

پاکستان کے سینئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 7 سال تک پی ٹی وی کے پیدل چکر کاٹتے رہے حتیٰ کہ اضافی اداکار کے طور پر بھی کام کیا کاشف محمود حال ہی میں نجی ٹی وی میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران انہوں نے اپنے کیرئیر کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر بات کی کاشف محمود نے بتایا کہ’کیرئیر کے آغاز میں 7 سال تک کام کیلئے پی ٹی وی کے پیدل چکر کاٹتا رہا، پی ٹی وی آفس کی سڑک پر لگے سلطان راہی، عابد علی اور محمد قوی کے بڑے بڑے پوسٹرز دیکھ کر سوچتا تھا کہ کبھی ان پر میرے بھی پوسٹر ہوں گے، پہلے ڈرامے میں بطور اضافی اداکار (ہیرو ہیروئن کے پیچھے نظر آنے والے افراد ) کردار ادا کیا، اس ڈرامے میں بھی صرف میرے بال اور پیچھے کا حصہ ہی دکھایا گیا جس پر بھی لوگوں کو خود بتاتا رہا کہ یہ میں ہوں سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی میں کی گئی جدوجہد اسے سیکھنے میں مدد دیتی ہے، میری کامیابی میں میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا، گھر میں سب سے بڑا ہونے کے باوجود میرے والدین نے مجھے اداکاری سے نہیں روکا بطور پروڈیوسر اپنے پہلے ڈرامے کی تیاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کاشف محمود نے بتایا کہ ’پہلے ڈرامے کی تیاری کے وقت میرے پاس بائیک میں ڈالنے کیلئے ایک لیٹر پیٹرول بھی نہیں ہوتا تھا لیکن میں نے اچانک ہی 22 سے 23 لاکھ سے تیار ہونے والے ڈرامے کی منصوبہ بندی کرلی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *