Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کینسر کی سب سے جان لیوا قسم کی تشخیص پہلی بار پیشاب کے ٹیسٹ سے ممکن ہوسکے گی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کینسر کی سب سے جان لیوا قسم کی تشخیص پہلی بار پیشاب کے ٹیسٹ سے ممکن ہوسکے گی

پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں سرطان کی سب سے عام قسم ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد متاثر ہوتے ہیں اس کینسر کی تشخیص کا عمل کافی پیچیدہ ہوتا ہے اور اکثر اس کا علم کافی تاخیر سے ہوتا ہے جس کے باعث اس کا علاج مشکل ہو جاتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے پہلی بار پیشاب کا ایسا ٹیسٹ تیار کیا ہے جس سے پھیپھڑوں کے کینسر کی ابتدائی ممکنہ علامات کی تشخیص ہوسکے گی ماہرین کو توقع ہے کہ اس ٹیسٹ کی بدولت مریضوں کا علاج جلد ہوسکے گا اور اس سے نجات کا امکان بڑھ جائے گا برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی اور ارلی کینسر انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے اس ٹیسٹ کی تیاری پر کام کیا یہ ٹیسٹ خلیات میں موجود ایسے پروٹینز کو شناخت کرتا ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کے ابتدائی مراحل کے دوران مریضوں میں دیکھنے میں آتے ہیں چوہوں پر اس ٹیسٹ کی آزمائش کامیاب رہی ہے اور اب سائنسدانوں کی جانب سے انسانوں پر اس کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ماہرین کے مطابق اس ٹیسٹ کے دوران senescent خلیات سے نکالے گئے پروٹینز کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے
ان خلیات کو اکثر ‘زومبی سیلز’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ جسم میں زندہ تو ہوتے ہیں مگر نشوونما پانے اور تقسیم ہونے میں ناکام رہتے ہیں ان خلیات سے ٹشوز کو نقصان پہنچتا ہے جس سے ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جو کینسر زدہ خلیات کے ابھرنے کا باعث بنتا ہےماہرین کی جانب سے ایک انجیکٹ ایبل سنسر تیار کیا گیا ہے جس کے ذریعے ان خلیات میں موجود پروٹینز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے اور پیشاب کے ذریعے ایسا مرکب خارج ہوتا ہے جو ان پروٹینز کی موجودگی کا اشارہ دیتا ہےمحققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ کینسر کے سامنے آنے سے قبل متاثرہ ٹشوز میں تبدیلیاں آتی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *