Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
انٹرنیٹ کی سستی کے باعث رپورٹیں تاخیر سے ملنے پر مریضوں کو مشکلات درپیش – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

انٹرنیٹ کی سستی کے باعث رپورٹیں تاخیر سے ملنے پر مریضوں کو مشکلات درپیش

ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی انٹرنیٹ سروس کی رفتار سست روی کا شکار ہونے کے باعث اسپتالوں میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریض تاخیر سے رپورٹس ملنے پر مشکلات سے دوچار ہوگئے انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث مریضوں کو تاخیر سے رپورٹس مل رہی ہیں جبکہ کئی مریض ڈاکٹروں کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس آن لائن بھی شیئر نہیں کر پا رہے لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان محمد عاصم کا کہنا تھا کہ صوبے کے تینوں تدریسی اسپتالوں میں یومیہ کی بنیاد پر ایمرجنسی میں ہزاروں مریض لائے جاتے ہیں، جہاں مریضوں کا ڈیٹا اور مختلف بیماریوں کی تشخیص کا اندراج آن لائن کیا جاتا ہے، جس سے اسپتال انتظامیہ کے امور بھی متاثر ہو رہے ہیں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وی پی این کے ذریعے مختلف ایپلی کیشنز استعمال کرنے پر بھی روز مرہ امور نمٹانے میں مشکلات درپیش ہیں انٹرنیٹ رفتار کی سست روی کے مسئلہ پر مختلف بیماریوں کی تشیخص کیلئے رپورٹس میں تاخیر پر ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کو ہی مشکلات پیش آ رہی ہیں، طبی ماہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے دوسری جانب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری نہ صرف کاروباری اور طالب علم بلکہ سب ہی پریشان ہیں فری لانسرز کا کہنا ہے کہ ہیں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہونے سے انہیں اسائمنٹ وقت پر دینے میں مسائل کا سامنا ہے، وقت پر اسائنمنٹ نہ دینے سے کئی فری لانسرز کی پروفائل بھی بند ہوچکی ہیں ڈیجیٹل مارکیٹ کے ماہرین کو خدشہ ہے کہ انٹرنیٹ کے مسائل حل نہ ہوئے تو فری لانسرز کے کلائنٹ بنگلادیش، بھارت یا کسی دوسرے ملک منتقل ہوجائیں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *