Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جسٹس منصور کا تقریب میں خطاب کے دوران بار بار آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جسٹس منصور کا تقریب میں خطاب کے دوران بار بار آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ

اسلام آباد- سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے ایک تقریب میں خطاب کے دوران بار بار آئینی بینچ میں شامل نہ ہونے کا تذکرہ کیا گیابچوں کو انصاف کی فراہمی سے متعلق تقریب سے خطاب میں جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا بچوں کے حقوق کا عدلیہ کو احساس ہے، بچے نہ صرف ہمارا مستقبل ہیں بلکہ ہمارا حال بھی ہیں، بچے کل کے لوگ نہیں آج کے افراد ہیں ان کا کہنا تھا ججز کو بتانا چاہتا ہوں کہ بچوں کے لیے انصاف کس قدر اہم ہے، عدالت میں بچہ پیش ہوتا ہے تو ان کو بات کا موقع نہیں دیا جاتا، ہم کیسز میں بچوں کے والدین کو سن لیتے ہیں، آئندہ بچہ عدالت میں پیش ہو تو بچے کی بات کو سنیں، مفاد عامہ کے مقدمات سے کافی بہتری آتی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں عدالت آئیں، میں آئینی بنچ میں نہیں مگر میرے ساتھی آپ کو سنیں گےجج سپریم کورٹ کا کہنا تھا بچوں کو بھی فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا چاہیے، عدلیہ کو بچوں کے حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے، ملک میں چلڈرن کورٹس بنانے کی ضرورت ہے جہاں بچوں سے متعلقہ کیسز کے جلد فیصلے ہوں، دیکھنا ہے ہمارا نظام انصاف بچوں کے لیے کیا کر رہا ہے، بچوں کو بھی آزادی رائے کا حق ہے، بچے ہمارے لیے ہم سے زیادہ اہم ہونے چاہئیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے بچہ عدالت آکر سارا دن بیٹھا رہے، بچے سے متعلق کیس کو فوری سنا جانا چاہیےجسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا بچوں کو آج “سائبر بولائنگ” جیسے خطرات کا سامنا ہے، ملک میں ڈھائی کروڑ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جا رہے، اسپیشل چائلڈ سے متعلق ہمارے پاس سہولیات موجود نہیں، بچیوں کو ونی کرنے جیسی رسومات آج تک موجود ہیں، اسکول میں بچوں کو مارنے پیٹنے کا رجحان آج بھی باقی ہے، جبری مذہب کی تبدیلی بھی ایک بڑا مسئلہ ہےجسٹس منصور علی شاہ نے خطاب کے دوران آئینی بینچ میں نہ ہونے کا بار بار تذکرہ کرتے ہوئے ہال میں موجود جسٹس جمال مندوخیل کو مخاطب کر دیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *