Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شادی کی منفرد پیشکش- نوجوان کا ہیلی کاپٹر سے “MARRY ME” اسکیچ، لڑکی نے ہاں کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شادی کی منفرد پیشکش- نوجوان کا ہیلی کاپٹر سے “MARRY ME” اسکیچ، لڑکی نے ہاں کردی

پولینڈ کے ایک نوجوان نے شادی کی پیشکش کےلیے محبوبہ کو ساتھ بٹھا کر ہیلی کاپٹر سے فضا میں “MARRY ME” اسکیچ کیا پولینڈ میں ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ کو شادی کی پیشکش کرنے کے لیے کرایہ کے ہیلی کاپٹر سے اڑان بھر کر فضا میں میری می (MARRY ME) کے الفاظ اور دل کا نشان اسکیچ کیا اور بعد ازاں فلائٹ ریڈار نے ہیلی کاپٹر کی پرواز سے فضا میں لکھے گئے الفاظ اور دل کے نشان کی تصویر جاری کی فلائٹ ریڈار کے مطابق یکم دسمبر کو پولینڈ کے نواحی علاقے میں الیگزینڈر نامی نوجوان نے ہیلی کاپٹر میں اپنی محبوبہ اور پائلٹ کے ساتھ اڑان بھری اور 15 منٹ کی مسافت پر فضائی حدود کی پابندی سے پاک علاقے میں جاکر700 فٹ کی بلندی سے ایک گھنٹے تک پرواز کی تفصیلات کے مطابق جب پرواز اختتام کو پہنچ رہی تھی اور ہیلی کاپٹر ائیرپورٹ کی طرف واپس جا رہا تھا تو پائلٹ نے الیگزینڈر کو پرجوش اشارہ کیا جس کے بعد الیگزینڈر نے اپنی محبوبہ اولیویا سے سے کہا کہ وہ فلائٹ ریڈار پر اپنی پرواز کو ٹریک کرےخبر کے مطابق جیسے ہی اولیویا نے موبائل فون سے فلائٹ ریڈار پر ہیلی کاپٹر کو ٹریک کیا تو پرواز کا روٹ دیکھتے ہی وہ “ہاں” کہتے ہوئے چیخ اٹھی اور اس کے ساتھ ہی الیگزینڈر نے شادی کی پیشکش کی خاص انگوٹھی نکال کر اپنی محبوبہ کو پہنا دی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *