Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا- وزیر خزانہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا- وزیر خزانہ

کراچی- وزیر خزنہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کی چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا کراچی میں اوورسیز چیمبرز آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی مفید پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی بتدریج کم ہوتی جا رہی ہےانہوں نے کہا کہ تمام ملٹی نیشنل کمپنیاں ملک میں بہتر زرمبادلہ کما رہی ہیں، ملٹی نیشنل کمپنیز نے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے، ملٹی نیشنلز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں، پرائیویٹ سیکٹرکا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے، انہوں نے ہی معیشت کو لیڈ کرناہےوزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، میڈ ان پاکستان مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہوگا، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال 35 ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر آنے کا امکان ہے، مشکل دور کرنٹ اکاؤنٹ بہتر ہونے سے کنٹرول ہوتا ہے، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی کوئی بات نہیں ہو رہی سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2.2 ارب روپے یومیہ خسارے والے اداروں کو چلا جاتا ہے، سیلز ٹیکس چوری سے بزنس ماڈل نہیں چل سکتا، 6 برس میں 6 ٹریلین روپوں کا نقصان ہواہےپیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہم نے 900 سے زائد جعلی پیٹرول پمپس سیل کیے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *