کراچی- شادی ہال ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس کو اب ہال میں تقریبات کرنے والوں سے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہےشادی ہال ایسوسی ایشن نے ہالز میں تقریبات کرنے والوں سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ کیا ہےصدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے شادی ہال پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کیا ہے جو شادی ہال میں تقاریب کرنے والوں سے ہال کے کرائے کے علاوہ وصول کیا جائے گاشادی ہال ایسوسی ایشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں ہے

Leave a Reply