Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں یونیسف کی سفیر صبا قمر کی جرمن قونصل خانے آمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں یونیسف کی سفیر صبا قمر کی جرمن قونصل خانے آمد

کراچی- پاکستان میں یونیسف کی جانب سے پہلی خاتون سفیر برائے اطفال صبا قمر نے جرمن قونصل خانے میں قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر سے ملاقات کی ملاقات میں بچوں کے حقوق اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر صبا قمر نے کہا کہ نوجوانوں کے ساتھ مل کر تمام مسائل حل کیے جاسکتے ہیں جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی بچوں کے حقوق کے لیے ثابت قدم ہے، پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کے لیے کیے جانے والے کام قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ جرمنی یونیسف کو فنڈز فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، گزشتہ 3 برسوں کے دوران یونیسف کو سب سے زیادہ فنڈز فراہم کیے گئے ہیں جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ گلوبل وارننگ ایک عالمی مسئلہ ہے، گلوبل وارمنگ کی روک تھام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگاجرمن قونصل جنرل کی جانب سے کراچی میں شجرکاری مہم کو مؤثر بنانے کے لیے صبا قمر کو بیج بھی فراہم کیے گئے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور درخت لگانے کی مہم کے حوالے سے بھی معاونت فراہم کی گئی ہے، جرمن قونصل جنرل نے جرمنی کے قونصل خانے کی جانب سے شجر کاری اور آگاہی مہم میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دیتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *