Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی- نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا، شدید ٹریفک جام – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی- نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا، شدید ٹریفک جام

کراچی کے علاقے کیماڑی کے مشہور نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم، ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی پُل پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا آئل ٹینکر کو پیش آنے والے حادثے کے بعد شہریوں ڈرمز میں آئل جمع کرنے پہنچ گئے، واقعے میں متعدد افراد پھسلن کے باعث گر کر زخمی ہو گئے آئل بہہ جانے سے متعدد افراد پھسل کر زخمی ہوئے، ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند رہا، ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری آئل جمع کرتے رہے پولیس نے ٹرالر اور آئل ٹینکر کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا دباؤ ہے، سڑک بند ہونے کے باعث روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا عملہ موجود ہے، نیٹی جیٹی پل پر پورٹ سے نکلنے والی ہیوی ٹریفک کا زور رہتا ہے، پل پر حادثے کے بعد سے انتہائی اہم شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے سے جام ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *