Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتیوں کیلئے محفوظ قرار دیدیا

بھارت سے کراچی آئے ماہرین صحت نے پاکستان کو بھارتی شہریوں کیلئے محفوظ قرار دے دیا تیرہویں سارک ای این ٹی کانفرنس میں بھارت سے 5 ماہرین صحت شرکت کے لیے پاکستان پہنچے پروفیسر کے پی موروانی نے کہا کہ پاکستان اتنا ہی محفوظ ہے جتنا بھارت کا کوئی اور شہر، پاکستانی اتنی مہمان نوازی کرتے ہیں کہ شرمندگی ہوتی ہے پروفیسرکےپی موروانی کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین سندھ سے ہجرت کر کے گئے تھے، آج اپنی جنم بھومی پر واپس آیا ہوں پروفیسر پاٹل نے کہا کہ سال 2006 میں ڈیڑھ گھنٹے میں بمبئی سے کراچی آگئے تھے، اس بارممبئی سے کراچی بحرین کے راستے آنے میں 12 گھنٹے لگے ای این ٹی پروفیسر تنیجا کا کہنا تھا پاکستان میں آکر اردو بولنے اور سننے سےکان سیراب ہو رہے ہیں بھارتی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام اور ماہرین کے ملنے کے مواقع بڑھائے جانے چاہئیں آرگنائزنگ سیکرٹری سارک ای این ٹی کانفرنس پروفیسر سمیر قریشی کا کہنا ہے کہ میں افغانستان سمیت سارک ممالک اور دنیا بھر سے 30 غیر ملکی مندوبین شامل ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *