چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق ان کی بہن علیمہ خان کے دعووں کو مسترد کر دیا چیئرمین تحریک انصاف سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے حکومت سے آپ کے مذاکرات کا ذکر کیا ہے؟ تو جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا 24 نومبر یا اس سے قبل حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا پارٹی چیئرمین نے کہا کہ حکومت سےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات پرکوئی بات نہیں ہوئیجب بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے وقت بھی بتایا؟ تو بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ میں نے نہ تو رہائی سےمتعلق کوئی بات کی نہ ذکر کیا انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےکبھی بھی بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کاوعدہ نہیں کیا،دھرناختم کرنےکے بدلے بانی پی ٹی آئی کی 20 دن میں رہائی کی بات غلط ہے
حکومت نےکبھی خان کی 20 دن میں رہائی کا وعدہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر نے علیمہ کا دعویٰ مسترد کردیا

Leave a Reply