Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
روزانہ کافی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

روزانہ کافی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

اگر آپ روزانہ کافی پینا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت طویل اور صحت مند زندگی کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے یہ بات پرتگال میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی Coimbra یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کافی پینے کو معمول بنانے سے اوسط عمر میں 1.8 سال کا اضافہ ہو سکتا ہے اس تحقیق میں ماضی کی 50 تحقیقی رپورٹس کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور یہ دیکھا گیا کہ کافی پینے سے لوگوں کی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ کافی پینے سے انسانی عمر مٰں اضافہ ہوتا ہے جبکہ متعدد امراض کا خطرہ گھٹ جاتا ہے تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کافی پینے سے امراض قلب، پھیپھڑوں کے امراض، فالج، کینسر کی کچھ اقسام، ذیابیطس، ڈیمینشیا اور ڈپریشن جیسے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اسی طرح یہ گرم مشروب مسلز اور مدافعتی صحت کے لیے بھی مفید ثابت ہوتا ہے محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ موجودہ عہد میں مختلف ممالک میں بوڑھے افراد کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ایسی غذائی عادات کا علم ہو جو طویل صحت مند زندگی گزارنے میں مدد فراہم کرسکیںانہوں نے بتایا کہ تحقیق میں تمام دستیاب شواہد کا جائزہ لیا گیا تھا تاکہ انسانی عمر اور عمر میں اضافے سے لاحق ہونے والے امراض پر اس گرم مشروب کے اثرات کا علم ہوسکے انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے دریافت کیا کہ کافی پینے اور صحت مند طویل زندگی کے درمیان تعلق موجود ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسا کافی میں موجود پولی فینولز نامی اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش نباتاتی مرکبات کی وجہ سے ہوتا ہے جو تکسیدی تناؤ کو کنٹرول کرتے ہیں محققین کے مطابق کافی کو معتدل مقدار یعنی روزانہ 3 سے 5 کپ پینے سے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *