Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
عام انتخابات 2024 میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا، فافن رپورٹ جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

عام انتخابات 2024 میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا، فافن رپورٹ جاری

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انتخابات میں ووٹرزکی شمولیت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات 2024 میں رکارڈ پاکستانیوں نے ووٹ ڈالا، انتخابات میں 6 کروڑ 12 لاکھ 82 ہزار 920 ووٹرز نے ووٹ ڈالا اور ووٹر ٹرن آؤٹ48 فیصد رہا جو 2018 میں 52 فیصد تھا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018 سے 2024 کے دوران 2 کروڑ 25 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا، 2024 انتخابات کیلئے خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نے مردوں کو پیچھے چھوڑدیا ایک کروڑ مردوں کے مقابلے میں ایک کروڑ 25 لاکھ خواتین ووٹر رجسٹرہوئیں۔ مرد اور خواتین ووٹرز ٹرن آؤٹ کا 2018 میں فرق10 فیصد تھا جوکم ہوکر9 فیصد ہوا رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، دیہی علاقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ 50 فیصد اورشہری علاقوں میں 43.8 فیصد رہا خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات رواں سال 8 فروری کو ہوئے تھے اور قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے ووٹرز نے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *