Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مفرور صدربشارالاسد سے فون پر آخری گفتگو کیا ہوئی تھی؟ شامی وزیراعظم نے بتادیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مفرور صدربشارالاسد سے فون پر آخری گفتگو کیا ہوئی تھی؟ شامی وزیراعظم نے بتادیا

شامی وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے ملک کے مفرور صدر بشارالاسد سے ٹیلیفون پر ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں بتا دیاشام کے وزیراعظم محمد غازی الجلالی نے العربیہ ٹی وی سے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معزول صدربشارالاسد سے آخری رابطہ ہفتے کی رات ہوا تھا، اس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہوگیاتھا محمد غازی الجلالی نے بتایا کہ آخری بات چیت کےدوران صدربشارالاسدکو صورتحال سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد صدر الاسد نے کہا موجودہ حالات پر کل بات کریں گے
شامی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں صورتحال کی سنگینی کا اندازہ نہیں تھا، مذاکرات سے بغاوت روکنےکی امید تھی لیکن جس تیزی کے ساتھ حالات تبدیل ہوئے اس کے لیے ہم کسی بھی طرح تیار نہیں تھےمحمد غازی الجلالی کا کہنا تھا کہ شامی حکومت کے 28 وزرا میں بیشتر شام میں ہی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ عوام میں خوف وہراس کی فضا پھیلی ہوئی ہے لیکن عوام کو تبدیلی سےگھبرانےکی ضرورت نہیں ہے، حالات جلد معمول پر آجائیں گے، موجودہ حکومت ملک میں عام انتخابات اور پُرامن انتقال اقتدارکی پابند ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *