Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ٹیکس کیوں کاٹا؟ صارف نے بینک منیجر کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

بھارتی شہر احمدآباد میں ایک صارف نے ٹیکس کے کٹنے پر بینک منیجر کی دھلائی کردی بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ احمدآباد کے یونین بینک میں پیش آیا جہاں جمن راول نامی صارف نے اپنی رقم کو فکسڈ ڈپازٹ کروایا ہوا تھا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمن راول مبینہ طور پر فکسڈ ڈپازٹ پر ٹیکس کٹوتی میں اضافے پر غصہ ہوا جمن راول نے پہلے اپنے غصے کا اظہار بینک منیجر پر کیا لیکن یہ بات اس حد تک بڑھ گئی کے جمن اور بینک منیجر کے درمیان نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ خبروں کی بھی زینت بنی جس میں دونوں کو بری طرح لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے رپورٹس کے مطابق جمن راول کی والدہ اور بینک کے سکیورٹی گارڈ نے لڑائی کو ختم کرواکر معاملے کو حل کروایا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *