جرائمگوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل بیگ سے لاش کے ٹکڑے ملنے کے کیس کا معمہ حل ہوگیاگوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل بیگ سے لاش کے ٹکڑے ملنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی اور پولیس نے مقتول ندیم سرور کی سابقہ دوست، اس کے شوہر اور والد کو گرفتار کر لیا سی پی او ایاز سلیم کے مطابق مقتول ندیم سرورتین سال قبل ٹبہ محمد نگر میں واقع فیکٹری میں کام کرتا تھا، اسی دوران اس کی سحر سے دوستی ہوئی، ندیم سرور اسلام آباد چلا گیا اور سات ماہ قبل سحرکی بھی شادی ہو گئی انہوں نے بتایاکہ شادی کے بعد سحر نے رابطہ ختم کرنا چاہا تو ندیم سرور نے ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دی، بلیک میلنگ سے تنگ آ کرسحر نے والد اور شوہر کوبتا دیا پھر تینوں نے ندیم سرور کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا پولیس کے مطابق سحر نےندیم کو ملنے کیلئے گھر بلایا جہاں والد اور شوہر بھی موجود تھے، ملزمان نے رسیوں سے باندھ کر قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کرکے سیم نالہ میں پھینک دی
گوجرانوالہ میں ایک ماہ قبل بیگ سے لاش کے ٹکڑے ملنے کے کیس کا معمہ حل ہوگیا

Leave a Reply