محبت تو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے اور ایسا ہی 100 سالہ برنی لیٹمین اور 102 سالہ مارجوری فٹرمین کے ساتھ ہوا یہ دونوں ایک دوسرے سے ملنے سے قبل بھی بہت اچھی زندگی گزار چکے تھے، مگر جب وہ دونوں اپنے اپنے شریک حیات سے محروم ہوئے (ان کا انتقال ہوگیا تھا) تو انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ دوبارہ کسی سے محبت کرسکیں گے امریکی شہر فلاڈلفیا سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو اس عمر میں جاکر محبت ہوئی جب بیشتر افراد قبر میں پہنچ جاتے ہیں ان دونوں نے 9 سال کے رومانوی تعلق کے بعد شادی کی اور دنیا میں شادی کرنے والے سب سے معمر جوڑے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا مئی 2024 میں ہونے والی شادی کے وقت دونوں کی مجموعی عمر 202 سال 271 دن تھی اور اب گنیز ورلڈ ریکارڈز میں ان کے اس ریکارڈ کا اندراج کیا گیا ہے ان دونوں کی محبت کی داستان فلاڈلفیا کے ایک بزرگوں کی رہائش کے لیے قائم ایک مرکز میں ہوئی جہاں یہ دونوں مقیم تھے دونوں کی ملاقات 9 سال قبل اس مرکز میں ہونے والی ایک کاسٹیوم پارٹی کے دوران ہوئی اور وہ ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے دلچسپ بات یہ ہے کہ جوانی میں وہ دونوں Pennsylvania یونیورسٹی میں ایک ساتھ پڑھتے رہے مگر اس وقت ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی دونوں کی شادی 19 مئی کو اسی مرکز میں ہوئی جب دونوں کی شادی کا اعلان ہوا تو برنی لیٹمین کی پڑپوتی Sarah Sicherman نے کہا کہ اس وقت جب دنیا میں بہت زیادہ اداسی اور خوف پھیلا ہوا ہے، ایسا کچھ شیئر کرنا بہترین ہے جس سے لوگوں کو خوشی ہوان کا کہنا تھا کہ ‘آج میرے 100 سال دادا اپنی 102 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کر رہے ہیں، یہ دونوں ایک کیئر ہوم میں ایک ہی منزل میں مقیم ہیں اور دونوں کی پہلی شادی 6 دہائیوں تک برقرار رہی، اب 100 سال کی عمر میں وہ ایک بار پھر محبت ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ہیں’برنی لیٹمین اپنی طویل زندگی کا راز تجسس، مطالعے اور حالات حاضرہ سے واقفیت کو قرار دیتے ہیں جبکہ مارجوری کے مطابق بٹر ملک پینے کی عادت نے ان کی عمر کو طویل کرنے میں مدد فراہم کی

Leave a Reply