شام میں طویل عرصے سے اقتدار میں رہنے والے صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے اور اپوزیشن فورسز کے دمشق کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سوشل میڈیا پر بشار الاسد کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے مختصر دورانیے کی ویڈیو ایک گیراج کی ہے جہاں قطاروں میں بیش قیمتی لگژری گاڑیاں کھڑی دکھائی دے رہی ہیں خیال رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی قبضے اور صدر بشار الاسد کے ملک سے فرار ہونے کا دعویٰ کیا ہے علاوہ ازیں شامی صدر بشار الاسد کا طیارہ مبینہ طور پر روس جاتے ہوئے ریڈار سے غائب ہو گیا جس کے بعد ان کی حادثے میں مارے جانے کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں باغیوں کے داخل ہونے سے پہلے ہی بشار الاسد ایک طیارے میں نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئے تھے

Leave a Reply