Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ایسا انوکھا روبوٹ جو جرائم کو روکنے کا کام کرے گا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ایسا انوکھا روبوٹ جو جرائم کو روکنے کا کام کرے گا

چین میں ایسا انوکھا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو گلیوں میں گشت کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کا کام کرے گاجی ہاں واقعی روبوٹس تیار کرنے والی ایک کمپنی لوگن ٹیکنالوجی نے آر ٹی جی نامی روبوٹ تیار کیا ہےکمپنی کے مطابق یہ ٹیکنالوجیکل پیشرفت ہے کیونکہ یہ روبوٹ خطرناک ماحول اور حالات میں انسانوں کی معاونت کرسکتا ہے بلکہ ان کا متبادل بھی ثابت ہوسکتا ہےخشکی اور پانی دونوں جگہوں پر کام کی صلاحیت رکھنے والا یہ روبوٹ 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے جبکہ 4 ٹن وزن کا دھچکا بھی برداشت کرسکتا ہے ویسے تو یہ پانی، پتھریلی سطح اور کیچڑ میں بھی کام کرسکتا ہے مگر اس کا منفرد استعمال شہروں میں ممکن ہوگا، جہاں یہ مجرموں کو شناخت کرکے انہیں جرائم سے روک سکے گا اس مقصد کے لیے روبوٹ کو جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سافٹ وئیر سے لیس کیا گیا ہے چین میں کچھ مقامات پر یہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ گشت کرتا بھی نظر آیا ہےکمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ یہ نہ صرف مجرموں کا تعاقب کرسکتا ہے بلکہ جرائم کو ہونے سے بھی روک سکتا ہے کمپنی کے مطابق یہ کافی بلندی سے نیچے گر کر دھچکا برداشت کرسکتا ہے اور یہ مستقبل میں جرائم روکنے والا جنگجو ثابت ہوگا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *