کراچی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر عزیزآباد کے علاقے سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) لندن کے 24 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق گرفتاریاں لیاقت علی خان چوک اور جناح گراؤنڈ سے کی گئیں، گرفتار افراد کے خلاف تھانہ عزیزآباد پر سرکار کی مدعیت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہےپولیس کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی کے ضلع وسطی میں 10 دسمبر تک دفعہ 144 نافذ ہے، ضلع وسطی میں جلسے جلوسوں، احتجاج اور ڈبل سواری پر پابندی ہے

Leave a Reply