Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں قندھار کی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیارت اور قلات میں بھی پانی جمنے لگاقندھار کی تیز ٹھنڈی ہواؤں سے کوئٹہ اور بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ، قلات اور زیارت سمیت مستونگ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجہ نیچے گر گیامحکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں رواں ہفتے خشک سردی میں اضافہ ہوگا جبکہ اگلے دو سے تین روز میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہےدرجہ حرارت نقطہ انجماد گرنے سے سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا پانی جمنے لگ گیا، دوسری جانب سخت سردی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر نہ ہونے کے برابر ہو جانے کے باعث شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئےایک جانب زیارت کے باسی بھی سرد موسم میں سوئی گیس کے نہ ہونے کی شکایات کررہے ہیں تو دوسری جانب منگچر، مستونگ اور قلات کے مشتعل شہریوں نے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بلاک کردیا جبکہ کوئٹہ میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے ستائے شہریوں نے شاہراہیں بلاک کرکے ٹائرجلا کر اپنا غصہ کا اظہار کیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *