Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شامی باغیوں کا سرکاری فوج کیلئےعام معافی کا اعلان – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شامی باغیوں کا سرکاری فوج کیلئےعام معافی کا اعلان

شام میں بشارالاسد کو اقتدار سے بے دخل کرنے والے باغیوں نے سرکاری فوج کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا باغیوں کی جانب سے بشارالاسد دور کے وزیراعظم غازی الجلالی کو پرامن انتقال اقتدار میں تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے اپوزیشن تحریک کے اہم رہنما محمد البشیر کو عبوری انتظامیہ کا سربراہ بنا دیا گیا شام میں کامیاب بغاوت کے بعد خانہ جنگی کے باعث طویل عرصے سے دربدر ہزاروں شامی شہری شام واپس آ رہے ہیں، ان دربدر افراد کی واپسی کے باعث دمشق آنے والی سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں دوسری جانب اسرائیل نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقبوضہ گولان سے آگے بفرزون میں اپنی فوجوں کو داخل کرکے اس علاقے پر قبضہ کر لیا ہے اسرائیل نے پیر کو بھی دمشق میں شامی فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پر بم اری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے شام میں مشتبہ کیمیائی ہتھیاروں اور میزائلوں کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے اسرائیل نے 1974 کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ گولان سے آگے بفرزون قرار دیے جانے والے علاقے میں بھی اپنی فوجیں داخل کر دی ہیں اور اس پر فی الحال قبضہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *