Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مذاکرات میں اہم پیشرفت، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے فہرستوں کا تبادلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مذاکرات میں اہم پیشرفت، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے فہرستوں کا تبادلہ

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے، فریقین کے درمیان رہا کیے جانے والے افراد کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے اسرائیلی میڈیا نے قطر کے لندن سے شائع ہونے والے العربی الجدید نیوز آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اتوار کو حماس کا ایک وفد قاہرہ میں موجود تھا اور اس نے ایسے یرغمالیوں کی فہرست فراہم کی جو عمر رسیدہ یا طبی مسائل کے شکار ہیں اور جنہیں تجویز کردہ جنگ بندی کے ابتدائی مراحل میں رہا کیا جائے گاخبر کے مطابق حماس وفد نے بیمار اور عمر رسیدہ اسرائیلیوں کے علاوہ چار امریکی شہریت رکھنے والے یرغمالیوں کے نام بھی دیے جو اس زمرے میں نہیں آتےحماس کی جانب سے اسرائیل کی قید میں موجود فلسطینی قیدیوں کی فہرست بھی مصری حکام کو سونپ دی گئی ہے جن کی رہائی وہ یرغمالیوں کے تبادلے کے بدلے چاہتی ہے رپورٹ کے مطابق اسرائیل اس فہرست کا جائزہ لے رہا ہے، اور اسی سلسلے میں ایک اسرائیلی مذاکراتی وفد قاہرہ پہنچنے گا العربی الجدید کے ذریعے کے مطابق امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ ثالثی میں مدد فراہم کر رہے ہیں مصر کی پیش کردہ موجودہ تجویز کے مطابق جنگ بندی کے دوران اسرائیل غزہ سے مرحلہ وار انخلا کرے گا جو دو ماہ تک جاری رہے گی، اس دوران فریقین لڑائی کے مستقل خاتمے پر کام کریں گے۔ حماس نے بھی 60 دن کے اس عبوری دورانیے پر اتفاق کیا ہے، جس کے دوران غزہ میں اضافی خوراک، ادویات اور ایندھن فراہم کیے جا سکیں گےماضی میں مذاکرات کے رکنے کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ حماس اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا اور جنگ کے مستقل خاتمے کا مطالبہ کر رہی تھی، جبکہ اسرائیل صرف عارضی جنگ بندی اور غزہ میں اپنی فوج کی موجودگی کو برقرار رکھنے پر اصرار کرتا رہا ہےرپورٹ میں کہا گیا کہ مصری حکام کے درمیان امید ہے کہ جنوری 20 کو ٹرمپ کی ڈیڈ لائن سے پہلے ایک معاہدہ ہو سکتا ہےخیال رہے کہ ایک سال سے زائد عرصے کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان کئی مذاکراتی ادوار ناکام ہو چکے ہیں اور نومبر 2023 کے آخر میں ہونے والے ایک معاہدے کا کوئی تسلسل نہیں بن سکا، جس کے تحت ایک ہفتے کی جنگ بندی میں 105 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا تھا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *