Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کو منتقل کرنےکی کوشش مسترد کرتے ہیں- طاہر اشرفی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کو منتقل کرنےکی کوشش مسترد کرتے ہیں- طاہر اشرفی

اسلام آباد- چیئرمین پاکستان علماکونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنےکی کوشش مستردکرتے ہیں ملک میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پربحث جاری ہے، 15 بورڈز میں سے 10 سےزائد وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کےحق میں ہیں جب کہ ملک میں 18 ہزار سے زائد مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنےکی کوشش مستردکرتے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت کے تحت کرنا ملکی قانون اور وحدت کے خلاف ہے، مدارس کی آزادی اور نصاب کے معاملے پرکسی قسم کی مداخلت قبول نہیں علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان الگ قانون سازی کراناچاہتے ہیں تو حکومت جانے اور وہ جانیں، ہم تلخیاں نہیں چاہتے، معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہئےواضح رہے کہ مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر صدر پاکستان کی جانب سے دستخط نہ کیے جانے پر جے یو آئی اور حکومت کے درمیان اختلاف ہوا تھا اور مولانا فضل الرحمان اس معاملے پر لانگ مارچ کی دھمکی بھی دے چکے ہیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *