Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
اقوام متحدہ نے شام کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کردی – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

اقوام متحدہ نے شام کی گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کی مذمت کردی

شام کی گولان کی پہاڑیوں پر بفرزون سے باہر نکل کر اسرائیلی ٹینک دمشق سے 25 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ گئے جبکہ قبضے میں توسیع کے اسرائیلی عزائم لیے اسرائیل نے جنوبی شام میں دفاعی زون بنانے کا بھی اعلان کردیا ہے شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پیدا ہونے والی صورتحال پر روس کی درخواست پر بلوائے گئے سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور شہریوں کے تحفظ سمیت امداد کی ترسیل پر زور دیا گیا تھا اجلاس میں اقوام متحدہ نے غیرقانونی اسرائیلی قبضے اور شام کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی پر اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم وقت کو شامی سرزمین پر قبضہ کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہیےادھر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور قطر نے بھی گولان پھاڑیوں سے نکل کر شامی سرزمین پر اسرائیلی قبضے اور شامی علاقوں پر اسرائیل حملوں کی مذمت کی ترک صدر اردوان نے کہا شام کو دوبارہ تنازعات کا علاقہ نہیں بننے دیں گے، سعودی عرب کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام کی سالمیت کو نقصان پہنچارہا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *