Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
سپریم کورٹ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دیدیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

سپریم کورٹ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دیدیا

اسلام آباد- سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فون ٹیپنگ کے قانون کو مبہم قرار دیدیا فون ٹیپنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا فون ٹیپنگ سے متعلق کوئی قانون سازی ہوئی؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2013 سے قانون موجود ہے، قانون کے مطابق آئی ایس آئی اور آئی بی نوٹیفائیڈ ہیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ قانون میں فون ٹیپنگ کا طریقہ کار ہے، عدالتی نگرانی بھی قانون میں ہے جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق تو فون ٹیپنگ کیلئے صرف جج اجازت دے سکتا ہے، کیا کسی جج کو اس مقصد کیلئے نوٹیفائی کیا گیا ہے؟جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا فون ٹیپنگ کا قانون مبہم ہے جبکہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ ہمیں رپورٹس یا قانون میں دلچسپی نہیں، نتائج چاہئیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا جج کی نامزدگی سے متعلق مجھے علم نہیں ہے، جس پر جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا اس مقدمے کا اثر بہت سے زیر التوا مقدمات پر بھی ہو گا، یہ معاملہ چیف جسٹس کے چیمبر سے شروع ہوا، چیف جسٹس کہاں جائے گاجسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ قانون ہر کسی کو ہر فون ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *