Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
کراچی میں بڑی کارروائی، ملائیشیا کیلئے بُک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

کراچی میں بڑی کارروائی، ملائیشیا کیلئے بُک کنٹینر سے 700 کلو آئس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی کے ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل پر خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرکے ملائیشیا کیلئے بک کرائے گئے کنٹینر سے 700 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کرلی حکام کے مطابق برآمد شدہ میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کیلشیم کاربونیٹ کے بیگز کے ساتھ رکھ کر اسمگل کی جا رہی تھی، خفیہ اطلاع پر کنٹینر کی تلاشی کے دوران کیلشیم کاربونیٹ کے 854 بیگز کی تلاشی لی گئی جن میں 28 بیگز میں میتھ ایمفیٹامائن (آئس) کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی اے این ایف حکام کا بتانا ہے کہ کنٹینر کراچی میں قائم نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے لیے بُک کروایا گیا تھا، کنٹینر بک کرانے والے کراچی کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ملزم سے تحقیقات کا عمل جاری ہےذرائع اے این ایف کا بتانا ہے کہ ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل سے پکڑی گئی آئس کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *