کراچی میں رواں سال اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں 479 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اس بات کا انکشاف ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں کیا ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد بڑھتے حادثات ہیں، روز شہری مارے جا رہے ہیں۔ مختلف ٹریفک حادثات میں رواں سال 479 افراد جان سے گئے۔ رواں سال حادثات میں 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔گزشتہ دنوں سے ان حادثات میں اضافہ ہوا ہے جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ رواں سال ٹریفک حادثات سے متعلق 345 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ شہر میں ترقیاتی کاموں کے سبب ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بڑھی ہے۔ ہیوی ٹریفک کے خلاف چلان بڑھایا جائےگا۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کوشش کریں گے ٹریفک حادثات کو کم کیا جائےکراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سڑک پرموٹرسائیکل سواروں کے زیادہ حادثات ہو رہے ہیں۔ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والےکو تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے۔ غیرذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والے عدالت سے ضمانت حاصل کریں گے۔ تقریباً 57 فیصد حادثات چھوٹی گاڑیوں یا غفلت کے باعث ہوتے ہیں۔ ہیوی ٹریفک کے خلاف چلان بڑھایا جائےگا

Leave a Reply