Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جوان افراد میں فالج اور ہارٹ اٹیک کے کیسز بڑھنے کی اہم وجہ دریافت – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جوان افراد میں فالج اور ہارٹ اٹیک کے کیسز بڑھنے کی اہم وجہ دریافت

موجودہ عہد میں جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کی شرح میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اب طبی ماہرین نے اس کی ایک اہم وجہ دریافت کرلی ہے اور وہ ہے میٹھے مشروبات کا زیادہ استعمال سویڈن کی لیونڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ بیکری کی بنی میٹھی اشیا کے مقابلے میں چینی سے بنے مشروبات کے زیادہ استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس تحقیق میں 70 ہزار کے قریب افراد کو شامل کیا گیا تھاان افراد سے 1997 سے 2009 کے درمیان ان کی غذا اور طرز زندگی کی تفصیلات حاصل کی گئیں جبکہ 2019 میں ان میں ہارٹ اٹیک، فالج، ہارٹ فیلیئر اور دیگر امراض قلب کی شرح کا ڈیٹا حاصل کیا گیا تحقیق کے دوران چینی کے استعمال کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا ایک کیٹیگری میٹھے مشروبات پر مبنی تھی، دوسری میں پیسٹری جیسی بیکری میں بننے والی اشیا جبکہ تیسری چائے یا کافی میں چینی یا شہد کو شامل کرنے پر مبنی تھی نتائج سے معلوم ہوا کہ میٹھے مشروبات (سوڈا اور فروٹ جوسز) کے استعمال سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے
مگر میٹھے مشروبات دل کی صحت کے لیے کھانے کی اشیا سے زیادہ نقصان دہ کیوں ہوتے ہیں؟ اس بارے میں محققین نے چند خیالات کا اظہار کیاانہوں نے بتایا کہ سیال چینی بہت تیزی سے نظام ہاضمہ میں جذب ہوتی ہے کیونکہ ٹھوس غذا کی طرح ہمارے جسم کو اس کے ٹکڑے نہیں کرنا پڑتےاسی طرح ٹھوس غذا میں اکثر چینی کے ساتھ دیگر غذائی اجزا جیسے فائبر اور پروٹین موجود ہوتے ہیں جو ان کے ہضم کرنے کا عمل سست کر دیتے ہیں اور خون میں شکر کا اخراج بتدریج ہوتا ہےمیٹھے مشروبات میں اس طرح کے اجزا نہیں ہوتے تو وہ فوراً دوران خون میں شکر کا اخراج کرتے ہیں جبکہ ان کے استعمال سے کھانے کی اشتہا بڑھتی ہے اور لوگ زیادہ مقدار میں کیلوریز جزوبدن بنانے لگتے ہیں
تحقیق میں بتایا گیا کہ امراض قلب سے بچنے کے لیے چینی کا استعمال مکمل طور پر ترک کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ آپ میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، مگر اعتدال میں رہ کر ان کا استعمال کرنا چاہیےمحققین نے تسلیم کیا کہ تحقیق کچھ حوالوں سے محدود ہے اور نتائج کو مکمل طور پر ٹھوس قرار نہیں دیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے مگر ماضی میں بھی تحقیقی رپورٹس میں میٹھے مشروبات کے استعمال اور امراض قلب کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا ہےاس تحقیق کے نتائج جرنل فرنٹیئرز ان پبلک ہیلتھ میں شائع ہوئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *