Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
جے یو آئی نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے متعلق اسپیکر کو خط لکھ دیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

جے یو آئی نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے اعتراضات سے متعلق اسپیکر کو خط لکھ دیا

جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق بل پر صدر کے اعتراضات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا دیا اپنے خط میں جے یو آئی نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگے ہیں خط میں لکھا گیا ہے کہ اس بل کے تحت ہی پارلیمنٹ نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری دی تھی، صدر مملکت آصف زرداری کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں خط میں اسپیکر کی جانب سے ان اعتراضات کو ایڈریس کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہےخیال رہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں صدر مملکت آصف زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو سے ملاقات میں مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھاحکومتی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کوئی بھی تعاون مدرسہ رجسٹریشن بل کی منظوری سے مشروط کردیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *