Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
نہیں پتا کہ مولانا کس بات کے مخالف ہیں؟ مسئلہ سمجھ آئے تو ہی حل ہوگا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

نہیں پتا کہ مولانا کس بات کے مخالف ہیں؟ مسئلہ سمجھ آئے تو ہی حل ہوگا

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو راضی کرلیں گے، ہفتہ یا دس دن تک تحفظات ختم ہوجائیں گےوزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کو اعتماد میں لے کر دینی مدارس رجسٹریشن بل پاس ہونا چاہیے لیکن کسی کو نہیں پتا کہ مولانا فضل الرحمان کس بات کی مخالفت کررہے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ مولانا کس بات کی مخالفت کر رہے ہیں یہ بات مسئلہ سمجھ آئے تو ہی حل ہوگاخیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے کے معاملے پر حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا تھا چند روز قبل پشاور میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے بل کا ڈرافٹ حکومت نے تیار کیا، بل اسمبلی میں آیا تو کچھ قوتوں نے اسے رکوا دیا، یہ سمجھتے ہوں گے کہ مولوی تھک جائیں گےان کا کہنا تھا کہ بل پر بلاول بھٹو کے ساتھ کراچی میں اتفاق ہوگیا تھا، وزیراعظم شہبازشریف سے بھی بل پر بات کی، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز نے بھی کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومتی اتحادیوں کی رضامندی سے بل پاس ہوا لیکن آپ نے بل پر دستخط نہیں کیے، میرے گھر پر ایک ماہ تک میٹنگز کی گئیں، نوازشریف اور بلاول کے ساتھ 5، 5 گھنٹے میٹنگ میں بل پر اتفاق رائے ہواانہوں نے کہا کہ سینیٹ میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ سمیت سب نے زرداری کی نگرانی میں بل کو ووٹ دیا، دونوں ایوانوں نے بل کے حق میں ووٹ دیے تو ایوان صدر نے بل پر دستخط کیوں نہیں کیے؟انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ ہم اسلام آباد کی طرف مارچ کافیصلہ کریں تو آپ تیار ہیں یا نہیں؟ ان کا کہنا تھاکہ 17 دسمبر کو اتحاد المدارس کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوگا، معاہدہ تھا کہ مدارس وزارت تعلیم سے منسلک ہوں ماتحت نہیں ہوں گے لیکن ڈائریکٹوریٹ بنا کر مدارس ماتحت رکھنے کی کوشش کی گئی دوسری جانب چیئرمین پاکستان علماکونسل طاہر اشرفی نے مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنےکی کوشش کو مستردکردیا تھا ملک میں مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ویڈیو بیان میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ملک بھر میں مدارس کی رجسٹریشن کے معاملے پربحث جاری ہے، 15 بورڈز میں سے 10 سےزائد وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کےحق میں ہیں جب کہ ملک میں 18 ہزار سے زائد مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن وزارت تعلیم سے وزارت صنعت کے تحت منتقل کرنےکی کوشش مستردکرتے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن وزارت صنعت

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *