امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسکیٹ بورڈ پر سفر کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہےنیویارک سے تعلق رکھنے والے چاڈ کاروسو نے 57 دن 6 گھنٹے 56 منٹ تک امریکا بھر میں 3162 میل کا فاصلہ اسکیٹ بورڈ پر طے کیاان کے اسکیٹ بورڈ کے اس سفر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاچاڈ کاروسو اس سفر پر اسکیٹ بورڈ، ایک چھوٹے بیک پیک اور ایک لباس کے ساتھ کیلیفورنیا کے علاقے وینس بیچ سے روانہ ہوئےان کا یہ سفر ورجینیا بیچ پر بحر اوقیانوس کے ساحل پر جاکر ختم ہواگنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق چاڈ کاروسو نے امریکا کا سفر اسکیٹ بورڈ پر سب سے زیادہ تیزی سے طے کرنے میں کامیابی (کسی مرد کا سفر) حاصل کی اور نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیاچاڈ کاروسو نے بتایا کہ ‘جب میں ورجینیا بیچ پہنچا تو سیکڑوں افراد، پولیس اہلکاروں اور مقامی اسکیٹرز نے میرا خیرمقدم کیا’انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میں اس موقع پر اپنی نوجوانی کے بارے میں سوچ رہا تھا جب میں نے اسکیٹنگ کے لیے اسکول چھوڑ دیا اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنے شوق کو جاری رکھا’25 سال سے اسکیٹنگ کرنے والے چاڈ کاروسو نے یہ ریکارڈ منشیات کے استعمال کی روک تھام اور ذہنی صحت کے مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے قائم کیا ہےان کا کہنا تھا کہ اسکیٹ بورڈنگ سے انہیں 9 سال قبل الکحل کی لت سے جان چھڑانے میں مدد ملی
انہیں توقع ہے کہ ان کی کہانی دیگر افراد کو متاثر کرے گی اور وہ بھی ایسا ہی کریں گےانہوں نے اپنی منزل پر پہنچ کر اسکیٹ بورڈ کو سمندر میں پھینک دیا تھا جبکہ ورجینیا بیچ کے میئر نے اعلان کیا کہ 19 مئی چاڈ کاروسو ڈے ہوگا
لگ بھگ 2 ماہ میں اسکیٹ بورڈ پر 3162 میل کا سفر طے کرنے والا شخص

Leave a Reply