Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پاکستان میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کی سکیورٹی کو خطرات لاحق، آفیشل ایڈوائزری جاری – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پاکستان میں ونڈوز آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کی سکیورٹی کو خطرات لاحق، آفیشل ایڈوائزری جاری

پاکستان میں مائیکرو سافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنے والے صارفین کی سکیورٹی کو خطرات لاحق ہیں نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ مائیکروسافٹ صارفین کے اکاؤنٹس اور لاگ ان پاس ورڈز کو خطرات لاحق ہیں ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ مائیکرو سافٹ کے ونڈوز سسٹم میں موجود کمزوری کے باعث ہیکرز حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں جبکہ انہیں چرانے کے لیے سائبر حملے بھی کیے جاسکتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ لاگ ان پاس ورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے ہیکرز پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کرسکتے ہیں ایڈوائزری کے مطابق صارفین کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے ہیکرز کو کسی فائل کو کھولنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ وہ نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ونڈوز 7 سے 11، ونڈوز سرور 2022 سمیت دیگر ونڈوز ورژنز کے صارفین اس سے متاثر ہوسکتے ہیں ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی آفیشل حل جاری نہیں کیا بیان میں دوہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا کہ فائروال اور ورچوئل لوکل ایریا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جاسکتا ہےایڈوائزری میں یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئرفولڈرز کےذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ بھی دیا گیا

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *