Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
پختونخوا حکومت کا مالی وسائل میں اضافے کیلئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

پختونخوا حکومت کا مالی وسائل میں اضافے کیلئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

پشاور- خیبر پختونخوا حکومت نے مالی وسائل میں اضافے کے لیے اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج یا کیپٹل مارکیٹ میں ایجوکیشن بانڈ جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ایجوکیشن بانڈ سے یونیورسٹیوں کے پنشن واجبات کی ادائیگی کریں گے، یہ زیادہ بڑ انہیں بلکہ 3 سے 4 ارب روپے یا اس سےبھی کم کا پائلٹ پراجیکٹ ہوگا مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ پہلے لوگوں کو پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی دینے جا رہے ہیں، پراجیکٹ کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کام شروع کرکے ٹیسٹنگ کی جائے گی، یہ ایک منفرد طریقہ ہوگا، دیکھتے ہیں اس میں کتنی مشکلات آتی ہیں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مزید بڑے ترقیاتی پراجیکٹس میں صوبےکو اپناحصہ ڈالنا ہوگا، اس میں ہم ایک نیا ایونیو پیدا کریں گے، اس پر کام ہو رہا ہے، مختلف پراجیکٹس کے سلسلے میں کراچی میں روڈ شو کیا، لاہور میں بھی ایونٹ کیا، 16 دسمبر کو بھی پراجیکٹس کے حوالے سے اسلام آباد میں ایونٹ کریں گے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *