Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
بھارتی مسافر بردار طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

بھارتی مسافر بردار طیارے کی کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارت کے مسافر بردار طیارے کو ایمرجنسی کی بنیاد پر لینڈنگ کی اجازت دیدی گئی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی ائیرلائن کی پرواز کو کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت دی گئی ذرائع کے مطابق بھارتی ائیرلائن کی پرواز دہلی سے جدہ جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مرد مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جہاز کے عملے نے مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا بھارتی پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی ائیرپورٹ حکام کے مطابق اجازت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کا رخ کراچی کی طرف کر دیا اور جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی حکام کے مطابق طیارے کی لینڈنگ کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے جہاز میں جا کر مسافر کو طبی امداد فراہم کی

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *