Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
شام میں امریکی صحافی کی تلاش کے دوران غیر متوقع طور پر قید ایک اور امریکی بازیاب – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

شام میں امریکی صحافی کی تلاش کے دوران غیر متوقع طور پر قید ایک اور امریکی بازیاب

بشار الاسد کی حکومت کے آخری دنوں میں شامی جیل میں قید کیے گئے امریکی شہری ٹریوس ٹمرمین کو شام سے نکال کر اردن منتقل کردیا گیا برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 29 سالہ امریکی شہری ٹریوس ٹمرمین کو عراق اور اردن کی سرحد کے قریب شام میں ایک امریکی فوجی اڈے پر پہنچایا گیا جہاں سے انہیں اردن منتقل کیا گیا خبر کے مطابق ہتھوڑا بردار مسلح افراد کی جانب سے رہا کروانے کے بعد مقامی افراد نے امریکی شہری کو دمشق کے قریب موجود پایا تھا، واضح نہیں کہ ٹمر مین کس طرح شام پہنچے، وائٹ ہاؤس کو بھی ان کے شام میں قید ہونے کا پہلے سے علم نہیں تھا امریکی حکومتی ذرائع کے مطابق یہ واضح نہیں کہ مسٹر ٹمرمین شام میں کیا کر رہے تھے تاہم حیات تحریر الشام کی جانب سے ٹمر مین کو التفف کے علاقے میں امریکی فورسز کے حوالے کیا گیا تھا جہاں سے انہیں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لے جایا گیا غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بازیابی کے بعد ٹمر مین نے امریکی حکام کو بتایا کہ وہ امریکا واپس جانے کے بجائے مشرق وسطیٰ میں رہنا چاہتے ہیں ٹمرمین نے امریکی نیوز چینلز کو بتایا کہ وہ ایک مذہبی “زیارت” پر تھے جب وہ لبنان سے شام داخل ہوئے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *