Deprecated: Creation of dynamic property EPS_Redirects_Plugin::$settings is deprecated in /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php on line 55

Warning: Cannot modify header information - headers already sent by (output started at /home2/sangemee/public_html/wp-content/plugins/eps-301-redirects/plugin.php:55) in /home2/sangemee/public_html/wp-content/themes/twentytwentyfive/functions.php on line 296
ریکھا کے خاتون مینیجر سے تعلقات کی خبروں نے نیا تنازع کھڑا کردیا – Sange Meel News: Latest news, breaking news, Pakistan

ریکھا کے خاتون مینیجر سے تعلقات کی خبروں نے نیا تنازع کھڑا کردیا

بھارتی میڈیا رپورٹ میں ماضی کی خوبرو اداکارہ ریکھا کے ان کی خاتون مینیجر فرزانہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبروں نے ہلچل مچادی ریکھا کاشمار بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے انڈسٹری کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دیں لیکن ریکھا کی ازدواجی زندگی ان کے کیرئیر کی طرح اتنی کامیاب نہ رہی ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن کے تعلقات کا خاصا چرچا رہا لیکن یہ محبت بہت مختصر رہی جس میں ناکامی کے بعد ریکھا نے بزنس مین مکیش اگروال سے شادی کرلی لیکن مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا نے شادی نہیں کی حال ہی میں بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ریکھا کی شادی نہ کرنے کی وجہ ان کی مینیجر فرزانہ کو بتایا گیا ہے رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ریکھا نے شوہر مکیش اگروال کی زندگی میں فرزانہ کو بطور مینیجر ہائر کیا تھا جو مکیش کی خودکشی کے بعد ریکھا کے بہت قریب ہوگئیں ریکھا کی مینیجر فرزانہ کون ہیں؟
ریکھا کے خاتون مینیجر سے تعلقات کی خبروں نے نیا تنازع کھڑا کردیابھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فرزانہ ریکھا کی زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں اور وہ اداکارہ کے سائے کی طرح ان کے ساتھ نظر آتی ہیں، اگرچہ فرزانہ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن ان کے والد پروڈکشن کنٹرولر تھے جب کہ فرزانہ ڈائریکٹر بننے کی خواہش رکھتی تھیں ریکھا اور فرزانہ کی ملاقات بھی ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد اداکارہ نے انہیں بطور مینیجر ہائر کرلیا اور 30 سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود فرزانہ اداکارہ کیلئے کام کررہی ہیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب فرزانہ کی والدہ بیمار ہوئیں تو وہ دن میں ان کی دیکھ بھال کرتی تھیں لیکن رات ریکھا کے ساتھ ہی قیام کرتی تھیں

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *